بالی ووڈ کی مشہور ہدایتکارہ اور یوٹیوبر فرح خان نے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے جس نے ان کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ فرح خان نے بتایا کہ انہوں نے ٹینس کی دنیا کی شہنشاہہ ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش پر انہیں 100 کا نوٹ تحفے کے طور پر دیا تھا!
یہ دلچسپ بات فرح خان نے اپنے حالیہ یوٹیوب وی لاگ میں شیئر کی، جس میں وہ ثانیہ مرزا، ان کی بہن انعم مرزا، اور اذہان مرزا کے ساتھ خوشگوار وقت گزار رہی تھیں۔ وی لاگ میں فرح خان نے نہ صرف خود کھانا بنایا بلکہ ثانیہ سے ان کا پسندیدہ کھانا بھی پکوا کر ان کی مہمان نوازی کی۔
وی لاگ کے دوران فرح خان نے اذہان مرزا کو بھی ایک تحفہ دیا۔ جب اذہان نے شرارتیں شروع کیں تو ثانیہ مرزا نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اذہان فرح خان کو آڈیشن دے رہا ہے۔ اس پر فرح خان نے خوش دلی سے جواب دیا کہ "میں نے اذہان کو جو 100 کا نوٹ دیا تھا وہ ضائع نہیں ہوا، بلکہ وہ اس نوٹ کا معاوضہ تھا جب اذہان نے میری فلم میں سائن کیا تھا!"