نیوزی لینڈ کیخلاف میچ: فخر زمان اوپننگ کیلئے کیوں نہ آئے؟ وجہ سامنے آ گئی

ہم نیوز  |  Feb 19, 2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فخر زمان کے بطور اوپنر نہ آنے کی وجہ سامنے آ گئی۔

فیلڈنگ کے دوران گراؤنڈ سے باہر رہنے کے باعث فخر زمان بحیثیت اوپنر نہیں کھیلیں گے۔فخر زمان اننگ کے آغاز کے 20 منٹ بعد میدان میں آکر کھیل سکیں گے۔

خیال رہے کہ فخر زمان نیوزی لیںڈ کیخلاف افتتاحی میچ کے پہلے ہی اوور میں زخمی ہوگئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فخر زمان دوران فیلڈنگ باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے اور زخمی ہوکر میدان باہر چلے گئے۔

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن بھی ایونٹ سے باہر

فیلڈنگ کے بعد فخر زمان کو باؤنڈری لائن پر بیٹھے دیکھا گیا تھا، بعدازاں میڈیکل ٹیم نے انکی خیریت دریافت کی۔

دوسری جانب بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے تاہم اس حوالے سے مزید اَپ ڈیٹس جلد فراہم کی جائیں گی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More