سچ ٹی وی | Feb 23, 2025
رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کیے گئے ایک پوسٹ میں ن لیگی رہنماخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ "ایکس" پر پابندی کو ایک سال ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا ہر کوئی وی پی این کے ذریعے "ایکس" استعمال کر رہا ہے، اس پابندی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
واضح رہے پاکستان میں تقریباً گزشتہ ایک سال سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی عائد ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More