وسیم اکرم نے ٹیم سے کن تین کھلاڑیوں کو نکالنے کا مطالبہ کردیا؟

سچ ٹی وی  |  Mar 03, 2025

سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم سے کم دو سے تین تبدیلیاں ناگزیر ہیں، نئے لڑکوں کو لا کر ان کو موقع فراہم کریں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر افسوس ہوا، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ٹیم کے نتائج کے حوالے سے یہی توقعات تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر باتیں بہت ہو چکیں، اب آگے کی سوچیں اور مستقبل کے بارے میں غور کریں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت سے شکست کے بعد وسیم اکرم نے بدترین کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 6 بڑے نام فارغ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم شکستوں کی عادی ہوچکی ہے لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ ہم وائٹ بال ٹیم میں نئے نوجوان کرکٹرز لائیں جن کے اندر کوئی خوف نہ ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More