پشاور اور کرک میں پولیس اسٹیشنز ، گیس فیلڈ پر حملے ، 4 اہلکار شہید

ہم نیوز  |  Mar 16, 2025

 پشاور اور کرک میں دہشتگردوں کے حملوں میں تین ایف سی اور ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

کرک میں دہشتگردوں نے تھانہ تخت نصرتی اور تھانہ حرم پر حملے کیے جس میں پولیس سب انسپکٹر اسلم نور شہید ہوئے، اس کے علاوہ کرک میں سوئی گیس فیلڈ پر حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔

نوشکی دالبندین شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 5 افراد جاں بحق

ڈی پی او کرک شہباز الہیٰ کا کہنا تھا کہ کرک کے دو تھانوں پر دہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے، دہشتگردوں نے تھانہ خرم اور تھانہ تخت نصرتی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔

دوسری جانب پشاور میں تھانہ مچنی گیٹ اور تھانہ خزانہ کے مقامات پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، مچنی گیٹ پر حملے میں پولیس اہلکار نذر علی شہید ہوئے، پولیس نے فوری جوابی کارروائی کر کے دہشتگردوں کو پسپا کر دیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More