اسکولوں کا معیار بہت گر چکا ، ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بند کرنے کے حکمنامے پر دستخط کر دیئے

ہم نیوز  |  Mar 21, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بند کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر تعلیم کو محکمہ کو بند کرنے کا عمل شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں  ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران کہا کہ ہم محکمہ تعلیم کو جلد از جلد بند کرنے جا رہے ہیں، اب اسکولوں کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی۔ محکمہ تعلیم بند کرنے پر ریاستی گورنر خوش ہیں۔

جلد دنیا میں امن کیلئے معاہدہ ہو جائیگا، روسی صدربھی آمادہ، ٹرمپ

ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں کا تعلیمی معیار بہت گر چکا ہے، طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی۔ محکمہ تعلیم کے پاس بڑی بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں۔

ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کی تقریب  میں رپبلکن قانون سازوں اور اسکول کے بچوں کے ایک گروپ نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More