تیسرا ٹی ٹوئنٹی، حسن نواز کی شاندار سنچری، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

ہم نیوز  |  Mar 21, 2025

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔ پاکستان نے نو وکٹوں سے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 3 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر فن ایلن بغیر کوئی رن بنائے حارث رئوف کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ 43 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، ٹم سائفرٹ 19 رنز بنا کر حارث رئوف کی گیند پر آغا سلمان کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔

ڈیرل مچل 17 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، چوتھی وکٹ جمی نیشم کی گری وہ چار رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 141 کے مجموعی اسکور پر گری، مارک چیپمن  94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 204 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اس طرح پاکستان کو جیتنے کے لیے 205 رنز کا ٹارگٹ ملا۔

چیمپیئنز ٹرافی جیتنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا ٹیم کیلئے بڑے انعام کا اعلان

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 ، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور عباس آفریدی نے 2،2 اور شاداب  نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 74 پر گری، محمد حارث 41 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ حسن نواز  نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 105 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، انہوں نے سات چھکے اور دس چوکے لگائے، سلمان آغا نے 51 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آئوٹ رہے، پاکستان نے ہدف سولہ اوور میں پورا کر لیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، آکلینڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ٹیم کی جانب سے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

محمد علی اور جہانداد خان کو ٹیم سے ڈراپ کرکے ان کی جگہ عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

ان دونوں کے علاوہ محمد حارث، حسن نواز،سلمان علی آغا، عرفان نیازی، شاداب خان، عبدالصمد، خوش دل شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More