اے آئی کی مدد سے تیار کردہ پہلا اخبارشائع

سچ ٹی وی  |  Mar 21, 2025

دنیا میں پہلی بار ایسا اخبار شائع کیا گیا ہے جسے مکمل طور پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی نے تیار کیا۔

جی ہاں واقعی اٹلی کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کا پہلا ایسا اخباری ایڈیشن شائع کیا ہے جو اے آئی ٹیکنالوجی نے تیار کیا۔ Il Foglio نامی اس اخبارکو اے آئی کی مدد سے شائع کرنے کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ یہ نئی ٹیکنالوجی کس طرح موجودہ عہد میں اس کام پر اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

4 صفحات پر مشتمل اس اخبار کے اے آئی ایڈیشن کو 18 مارچ کو آن لائن اور عام دکانوں پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ خبار کے ایڈیٹر کلاڈیو کریسا کے مطابق یہ دنیا میں کسی روزانہ شائع ہونے والے اخبار کا پہلا ایسا ایڈیشن تھا جسے مکمل طور پر اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہر چیز جیسے تحریریں، شہ سرخیاں، سمریز اور دیگر سب کچھ اے آئی ٹیکنالوجی نے کیا۔ یہ تجربہ اس وقت کیا گیا جب دنیا بھر میں میڈیا اداروں کی جانب سے دیکھا جا رہا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کو کس طرح اشاعت یا دیگر شعبوں کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

اطالوی اخبار کے پہلے صفحے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایک اسٹوری موجود تھی، اسی طرح روسی صدر کے بارے میں ایک کالم شائع کیا گیا تھا۔ اٹلی کی معیشت کے بارے میں بھی ایک اسٹوری دی گئی تھی۔

اخبار کے دیگر صفحات میں بھی خبریں اور مختلف اسٹوریز موجود تھیں جو سادہ اور بالکل واضح تھیں جن میں گرامر کی کوئی غلطیاں بھی نہیں تھیں۔ اےآخری صفحے میں اے آئی کی مدد سے ایڈیٹر کے نام قارئین کے خطوط تیار کیے گئے تھے۔

اخبار کے ایڈیٹر کے مطابق Il Foglio ایک حقیقی اخبار ہے اور اس آزمائش کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ اے آئی کا عملی استعمال کس حد تک ممکن ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More