عیدالفطر:پنجاب کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں جاری

ہم نیوز  |  Mar 21, 2025

عید الفطر سے پہلے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری،اے جی پنجاب نےاسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کردیں۔

سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ایم پی جی کے ذریعے جاری کی گئیں،اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ جدید ڈیجیٹل نظام بغیر کسی تاخیر کے تنخواہ ملازمین کے اکاؤنٹس میں منتقل کرتا ہے،نئے ڈیجیٹل نظام سے شفافیت اور رفتار کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق شکایات کیلئے ہے، چیف جسٹس

یاد رہے وفاقی حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاوٴنٹس کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

سندھ حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو مارچ کی پنشن بھی 27 مارچ کو ادا کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More