نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پلیئر آف دی میچ قرار پانے والے حسن نواز کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق لیہ سے ہے ،وہاں سے لوگ پاکستان کیلئے کھیلنے کا خواب دیکھتے ہیں۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 100سے 150روپے پاکٹ منی ملتی تھی ،اپنی پاکٹ منی سے گاؤں کے لڑکوں کے ساتھ ٹیپ بال کھیلتا تھا ،لیہ کے کرکٹ کلب میں ہارڈ بال کرکٹ سے پریکٹس شروع کی۔
سندھ حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا
لیہ کےکلب میں صرف سردیوں میں چار پانچ مہینے کرکٹ ہوتی تھی،لیہ سے اسلام آباد آکر کلب سے کھیلنا شروع کیا،ایک سال انڈر 19 کرکٹ کھیلی، پھر ناردرن اور پی ایس ایل ٹیم کی نمائندگی کی۔
خیبرپختونخوا کیخلاف ڈبیو میچ میں 45رنز کی اننگز کھیلی،کے پی ایل میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ا سٹارز کیساتھ کھیل کر بہت اچھا لگا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاداب خان نے میری کافی مدد کی اور حوصلہ بڑھایا،شعیب ملک کو فالو کرتا تھا ان کی فٹنس اور کرکٹ بہت اچھی لگتی تھی،محمد عامر میرے ہمیشہ سے فیورٹ بالر رہے ہیں ان کیخلاف کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوا۔
عیدالفطر:پنجاب کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں جاری
ٹیم میں شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد علی کافی اچھے بالر ہیں،میری فیملی میں کرکٹ کوئی نہیں دیکھتا تھا،جب میرے میچز ٹی وی پر آنا شروع ہوئے توسب نے دیکھنا شروع کیا۔
میرا بھائی مجھے کہا کرتا تھا کہ پڑھائی کیلئے جا نا ہے،کرکٹ کھیلنا شروع کی تو پڑھائی بیچ میں رہ گئی۔