پاکستان اور نیوزی لینڈ چوتھا ٹی 20 کب ہوگا

سچ ٹی وی  |  Mar 22, 2025

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل(اتوار کو) ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ ابتدائی دو میچوں میں میزبان ٹیم نے بالترتیب 9 اور 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے برتری حاصل کی۔

تاہم تیسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کیا اور 9 وکٹوں سے فتح سمیٹ کر برتری کو کم کر دیا۔پاکستان کو سلمان علی آغا لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مائیکل بریسویل کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20 پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا گیارہ بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More