ارمغان نے گھر آ کر میری بیوی سے بھی بدتمیزی کی۔۔ 35 لاکھ کی ویڈ کہاں چھپائی تھی؟ ساجد حسن کے بیٹے نے کارنامے بیان کردیے

ہماری ویب  |  Mar 23, 2025

"میں اسلام آباد میں یحییٰ نامی شخص کے ذریعے ویڈ منگواتا تھا، وہ میرے دوست کے کزن کے ذریعے میرا رابطہ ہوا۔ میں کبھی بھی ارمغان کا دوست نہیں رہا، میری دوستی مصطفیٰ عامر سے تھی۔ مجھے نجی کوریئر کمپنیوں کے ذریعے گھر پر ہی ویڈ مل جاتی تھی۔"

"2017 میں میری ارمغان سے ملاقات ہوئی، وہ 2016 سے منشیات بیچ رہا تھا۔ اس کی جیل میں ملاقات بلال ٹینشن سے ہوئی تھی۔ ارمغان بیرون ملک معمر افراد کے پنشن کا فراڈ کرکے امیر بنا، اسی کے پیسوں سے منشیات کا کاروبار بھی چلا رہا تھا۔"

"ارمغان آخری بار 15 جنوری کو شیراز کے ساتھ میرے گھر آیا تھا، اس نے میری بیوی کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔ مصطفیٰ عامر سے میری ملاقات 2022 میں دوست معظم پٹیل نے کرائی تھی۔ ہم دونوں ویڈ پیتے تھے اور اکثر ایک دوسرے کو دیتے بھی تھے۔"

"گرفتاری سے تین روز قبل ارمغان نے مجھ سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی منشیات خریدی تھی، اس وقت میرے پاس 35 لاکھ روپے مالیت کی چرس موجود تھی۔ ارمغان نے ادھار مانگا مگر میں نے دینے سے انکار کر دیا۔ میری اہلیہ کو بھی معلوم تھا کہ میں منشیات فروخت کرتا ہوں۔"

"4 جنوری کو مصطفیٰ عامر نے مجھ سے ویڈ لی اور کہا کہ پیسے 5 جنوری کو دے گا، لیکن وہ کبھی واپس نہیں آیا۔"

کراچی کے منشیات کیس میں تہلکہ خیز موڑ، معروف اداکار کے بیٹے کے انکشافات! کراچی میں ویڈ کی فروخت کے الزام میں گرفتار ساحر حسین نے پولیس کے سامنے ایسا بیان دے دیا جس نے کیس کا رخ ہی بدل دیا! معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسین نے اعترافی ویڈیو بیان میں حیران کن انکشافات کیے، جس میں منشیات کی خرید و فروخت، ارمغان کے جرائم، اور مقتول مصطفیٰ عامر سے اپنے تعلقات کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔

"میں کبھی ارمغان کا دوست نہیں رہا، وہ 2016 سے منشیات بیچ رہا تھا، میری اس سے پہلی ملاقات 2017 میں ہوئی تھی۔ وہ جیل میں بلال ٹینشن سے ملا تھا اور پھر غیر قانونی کاموں میں ملوث ہو گیا۔ ارمغان پنشن کے پیسوں کا فراڈ کرتا تھا اور اسی سے وہ امیر بنا۔"

ساحر حسین نے انکشاف کیا کہ وہ اسلام آباد میں اپنے ایک دوست یحییٰ کے ذریعے کیلی فورنیا سے ویڈ منگواتا تھا۔ ویڈ اسے نجی کوریئر کمپنیوں کے ذریعے گھر پر ڈیلیور کی جاتی تھی۔ ساحر کا کہنا تھا کہ اس کی اہلیہ کو بھی معلوم تھا کہ وہ منشیات فروخت کرتا ہے۔

"15 جنوری کو ارمغان میرے گھر آیا تھا، شیراز بھی اس کے ساتھ تھا، اس نے میری بیوی سے بدتمیزی کی تھی۔ وہ ہمیشہ کسی نہ کسی مسئلے میں پھنسا رہتا تھا۔"

گرفتاری سے تین دن پہلے ارمغان نے ساحر حسین سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی منشیات خریدی تھی، جبکہ اس وقت ساحر کے گھر میں 35 لاکھ روپے مالیت کی چرس موجود تھی۔ ارمغان نے ادھار مانگا لیکن ساحر نے انکار کر دیا۔

مصطفیٰ عامر سے تعلق کے حوالے سے ساحر حسین کا کہنا تھا کہ "2022 میں معظم پٹیل نے میری مصطفیٰ عامر سے ملاقات کرائی تھی۔ ہم دونوں ویڈ پیتے تھے اور ایک دوسرے کو دیتے بھی تھے۔ 4 جنوری کو مصطفیٰ نے مجھ سے ویڈ لی اور کہا کہ 5 جنوری کو پیسے دے گا، لیکن وہ پھر کبھی واپس نہیں آیا۔"

ساحر حسن کا کہنا تھا کہ وہ 27 برس کے ہیں اور انھوں نے کراچی کے ایک نجی کالج سے ایم بی بی ایس کی پڑھائی کی ہے۔ ان کی شادی کو صرف ایک مہینہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More