ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب 3 جزیروں پر نئے میزائل سسٹم نصب کر دیئے

ہم نیوز  |  Mar 23, 2025

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے قریب 3 جزیروں پر نئے میزائل سسٹم نصب کر دیئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئے میزائل سسٹم آبنائے ہرمز کے قریب طنب الكبرى، طنب الصغرى اور ابو موسیٰ پر نصب کئے گئے ہیں ، جو عالمی سطح پر ایک اہم سمندری راستہ ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا میزائل پروگرام پر پابندی کو قبول نہ کرنے کا اعلان

پاسداران انقلاب کے نیول کمانڈر علی رضا تنگسیری کا کہنا ہے کہ ہم خطے میں دشمن کے ٹھکانوں، جہازوں اور اثاثوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔  نئے میزائل 600 کلو میٹر کے اندر کسی بھی ہدف کو مکمل طور پر تباہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئے جوہری معاہدے کے لیے 2 ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری پروگرام جاری رکھا تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More