مسجد نبویؐ میں 120 ممالک کے 4 ہزار متعکفین کیلئے خصوصی انتظامات

ہم نیوز  |  Mar 23, 2025

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد نبویؐ میں 120 ممالک سے آئے 4 ہزار معتکفین کیلئے خصوصی انتظامات کے گئے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق معتکفین کی سہولت کے لیے طبی سہولیات، افطار، عشائیہ اور سحری کی فراہمی، موبائل چارجنگ اسٹیشنز، اور سامان رکھنے کے لیے لاکرز مہیا کیے گئے۔

رمضان کا آخری عشرہ ، زائرین کی سہولت کیلئے حرمین ٹرین کی تعداد بڑھا دی گئی

مردوں کے لیے مسجد کے مغربی چھت والے حصے میں اعتکاف کی جگہ مختص کی گئی، معتکفین کو سہولت پہنچانے کے لیے مددگار ڈیسک، فرسٹ ایڈ طبی مراکز، دینی رہنمائی کے لیے دروس، اور مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

اس کے علاوہ ہر معتکف کو ایک ذاتی نگہداشت کا کٹ اور خصوصی شناختی بینڈ بھی دیا گیا ہے تاکہ انہیں مختص شدہ جگہوں پر آسانی سے رسائی ملے اور خدمات کو مؤثر بنایا جا سکے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More