پاکستانی ٹیم 105 رنز پر ڈھیر، نیوزی لینڈ نے میچ اور سیریز جیت لی

سچ ٹی وی  |  Mar 23, 2025

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز نے 115 رنز سے پاکستان کو شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز اسکور کیے، جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 105 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا (کپتان)، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل تھے۔

5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو تین ایک کی برتری حاصل ہوگئی اور یوں کیویز نے یہ سیریز جیت لی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے دو میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی جب کہ تیسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ اس میچ میں 22 سالہ بیٹر حسن نواز نے دھواں دھار سنچری بناکر بابر اعظم کا ریکارڈ توڑا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More