رضوان نے نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ دیا، اپنا موبائل فاسٹ بولر کو دیدیا

سچ ٹی وی  |  Mar 23, 2025

پاکستان ون ڈے ٹیم کےکپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ دیا۔

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے ٹیم کےکیمپ میں پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان کے زور دار شاٹ سے نسیم شاہ کا ڈریسنگ روم میں رکھا فون ٹوٹ گیا۔

نسیم شاہ فون ٹوٹنے پر اداس ہوگئے اور انہوں نے محمد رضوان کو ٹوٹا ہوا موبائل بھی دکھایا۔

خیال رہےکہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اسکواڈ کے 9 کھلاڑی ایل سی سی گراؤنڈ میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق 9 کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان، عبداللّٰہ شفیق، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، وسیم جونئیر، نسیم شاہ، عاکف جاوید اور طیب طاہر شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا ون ڈے اسکواڈ 23 مارچ کی صبح براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائےگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More