نجی میڈیکل کالجز کی ٹیوشن فیس کے لیے حد مقرر کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Mar 27, 2025

حکومت نے نجی میڈیکل کالجوں کی ٹیوشن فیس کے لیے حد مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے سالانہ ٹیوشن فیس 18 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے فیس مقرر کی گئی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی برائے میڈیکل ایجوکیشن ریفارمز نے یہ اہم فیصلہ کیا۔

فیصلے کے مطابق سالانہ فیس میں اضافہ صارف قیمت اشاریہ بنیاد پر کیا جائے گا، ایم بی بی ایس کے لیے یہ فیس پانچ سال اور بی ڈی ایس کے لیے چار سال تک لاگو ہوگی۔

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے 16 ہزار درخواستیں موصول

فیس ڈھانچے کا عوامی سطح پر اعلان کیا جائے گا، ادارے جو اپنی مالی ضروریات کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ 25 لاکھ روپے تک کی فیس مقرر کرنا چاہتے ہیں، انہیں تفصیلی مالیاتی جواز پیش کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More