الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی کاز لسٹ جاری کردی، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت8 اپریل کو کرےگا۔
پی ٹی آئی موروثی سیاست کی طرف جارہی،شیر افضل مروت
الیکشن کمیشن کی جانب سے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری اور الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواستگزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیئے۔
پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے جبکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کے لیے موقع دے رکھا ہے۔