چیف جسٹس پاکستان ٹریفک حادثات پر فوری ایکشن لیں،گورنر سندھ کی درخواست

ہم نیوز  |  Mar 28, 2025

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹریفک حادثات پر فوری ایکشن لیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے،2025میں اب تک حادثات میں 70 سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

پی ٹی آئی موروثی سیاست کی طرف جارہی،شیر افضل مروت

اس وقت انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں،سندھ ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اور نگراں چیف جسٹس کو خط لکھے۔

خط میں سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا،کراچی کے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More