مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ، لاکھوں افراد کی شرکت

ہم نیوز  |  Mar 30, 2025

سعو دی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر ممالک میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے۔

مسجدالحرام، مسجد نبوی ﷺ اور مسجد اقصیٰ میں نماز عید کے بڑے اور روح پرور اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

مسجد الحرام میں امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے نماز عید کا خطبہ اور امامت کروائی جبکہ مسجد نبویﷺ میں امام شیخ عبداللہ نے عیدالفطر کی نماز پڑھائی۔

پاکستان کی بوہرہ برادری آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے

دبئی کے علاقے القصص میں 15 ہزار افراد نے عیدالفطر کی نماز ادا کی جس  میں خواتین اور بچے اور بچے بھی شریک ہوئے، ابوظہبی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More