پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل بڑھوتری کا سلسلہ جاری ہے، اور عوام حیران و پریشان ہیں کہ یہ سلسلہ کہاں جا کر رکے گا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1620 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 25 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔
فی تولہ ہی نہیں بلکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1389 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 78 ہزار 635 روپے کی سطح پر جا پہنچی ہے، جس نے زیورات کے شوقین افراد اور سرمایہ کاروں کو مزید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 3084 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔