اسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس نے عید الفطر کا شیڈیول جاری کر دیا۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس عید الفطر پر بھی آپریشنل رہے گی۔ عید کے پہلے دن میٹرو بس سروس صبح 9 بجے شروع ہو گی۔
عید کے پہلے دن میٹرو بس سروس صبح 9 بجے سے شروع ہو کر رات 10 بجے تک مسافروں کو اپنی منزل پر پہنچائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے، سلمان اکرم راجہ
میٹرو بس سروس عید کے پہلے روز کے بعد اپنے شیڈیول کے مطابق صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک معمول کے مطابق آپریشنل ہو گی۔ صرف پہلے روز 3 گھنٹے تاخیر سے بس سروس کی جائے گی۔