موجودہ ماحول میں حکومت خود ہی انتشار کا شکار ہے، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز  |  Mar 30, 2025

اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں حکومت خود ہی انتشار کا شکار ہے۔

عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد ملک میں تحریک لمبا کام ہے۔ پہلےاپوزیشن کی سوچ پراتفاق پیدا کرنا ہے۔ جبکہ زیادہ مسئلہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جے یو آئی کے تحفظات کو مانتی ہے۔ لیکن ان کو دور کرنے کے لیے عمل نہیں کرتی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو جو حکم دیا تھا اس پر عمل نہیں ہوا۔ حکومت کو تو اپنے آپ سے خطرہ ہے۔ جبکہ اقتدار میں وہ لوگ ہیں جو انتخابات ہارے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف، آصف زرداری، نواز شریف سمیت اہم شخصیات عید کہاں منائیں گی؟

کنوینرعوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ پاکستان میں بہت بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اور 6 سال بڑے لوگوں کو کرسیوں کے بجائے ملک کا سوچنا ہو گا۔ اپوزیشن کو تو کم از کم اپنی اے پی سی کرنی چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More