امریکی سینیٹر کی 25 گھنٹے سے زائد دورانیے کی تقریر، ریکارڈ قائم

سچ ٹی وی  |  Apr 02, 2025

امریکی سینیٹر کوری بوکر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف میراتھن خطاب کے ساتھ امریکی سینیٹ کی تاریخ کی طویل ترین تقریر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نیو جرسی سے ڈیموکریٹک سینیٹر کوری بوکر نے منگل کو تاریخ رقم کرتے ہوئے سینیٹ کے فلور پر 25 گھنٹے سے زیادہ وقت تک خطاب کیا اور آنجہانی علیحدگی پسند سینیٹر اسٹروم تھرمنڈ کا سابق ​​ریکارڈ توڑ دیا۔

ساتھی سینیٹرز سے سوالات لینے کے لیے صرف کبھی کبھار توقف کے ساتھ کوری بوکر نے 25 گھنٹے اور 4 منٹ خطاب کیا، جو کہ شہری حقوق کے ایکٹ کے خلاف اسٹورم تھرمنڈ کے 1957 کے خطاب سے 46 منٹ زیادہ ہے۔

کوری بوکر، جو 2020 میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی کے لیے ناکام رہے تھے، نے پیر کی شام اپنی تقریر کا آغاز شہری حقوق کے کارکن اور کانگریس مین آنجہانی جان لیوس کی امریکیوں کے لیے کہاوت ’خطرات مول لینا، جرأت کا مظاہر کرنا اور انصاف و برابری کے لیے کھڑے ہونا‘ کو دہراتے ہوئے کیا۔

سینیٹر کوری بُوکر نے تقریر کے آغاز پر کہا کہ وہ جب تک جسمانی طورپر قابل ہیں، یہ تقریر جاری رکھیں گے۔

اپنی تقریر کے دوران انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر ’نتائج کی پروا کیے بغیر‘ اداروں پر حملہ کرنے کا الزام لگایا اور ٹرمپ کے ساتھی ایلون مسک کی وفاقی بیوروکریسی میں کٹوتیوں بشمول سوشل سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن میں عملے میں کمی کے خلاف احتجاج کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More