وزیراعظم کے اعلان کے علاوہ نیپرا نے کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی۔
اس ضمن میں جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 46 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کے الگ الگ نوٹی فکیشنز جاری کیے ہیں۔
100 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی کتنی سستی ہوئی؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
نوٹی فیکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف اپریل کے بلوں میں ملے گا۔
کے الیکٹرک کے لیے بجلی جنوری 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی۔ باقی ملک کے لیے فروری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔