سورج قہر ڈھانے کو تیار۔۔ اگلے دو دن میں کراچی کا درجہ حرارت کتنا بڑھ جائے گا؟ محمکہ موسمیات نے خبردار کردیا

ہماری ویب  |  Apr 04, 2025

کراچی کے باسیوں کے لیے محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشگوئی کوئی خوشخبری نہیں، کیونکہ آنے والے دنوں میں گرمی شدت اختیار کرنے والی ہے۔ سورج کا قہر بڑھنے کو ہے، اور درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو شہر میں شدید گرم اور خشک ہوائیں شمال مغرب سے چل سکتی ہیں، جو گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کریں گی۔ تاہم، شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں واپس لوٹنے کی توقع ہے، جو کچھ حد تک راحت فراہم کر سکتی ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور خود کو ہیٹ ویو کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ اگر موسم کی یہی صورتحال برقرار رہی تو کراچی میں گرمی کا یہ سلسلہ مزید طول پکڑ سکتا ہے، اس لیے شہریوں کو پہلے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More