سچ ٹی وی | Apr 05, 2025
پاکستان ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کردیا۔
ریلوے حکام کے مطابق اپریل کے آخر میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس دوبارہ بحال کی جارہی ہے۔ حکام نے بتایاکہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس 2020 میں کورونا وبا کے دوران بند کی گئی تھی، یہ ٹرین مین لائن 2 پر چلنے والی ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق یہ ٹرین کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More