امریکی صدرکی براہ راست مذاکرات کی پیشکش پرایرانی صدر کا ردعمل آ گیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست مذاکرات والے بیان پر ایرانی صدرمسعودپزشکیان نے کہا ہے کہ ایران برابری کی بنیاد پرمذاکرات کے لیے تیارہے۔
ٹیرف لگانے سے کاروبار امریکا میں واپس آ رہے ہیں، ٹرمپ
ایرانی صدرمسعودپزشکیان نےکہا کہ امریکا مذاکرات کرنا چاہتاہے تودھمکیوں کاکیا جوازہے؟ ایک طرف دھمکیاں تودوسری طرف مذاکرات کی بات کی جاتی ہے۔
ایرانی صدرکا کہنا تھا کہ امریکا صدرایران نہیں دنیا بھرکی تذلیل کررہا ہے، دھمکی آمیز رویہ مذاکرات کی پیشکش سے متصادم ہے۔