پی ٹی آئی کا 10 اپریل کو احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Apr 06, 2025

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگز، جلسوں اور احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ ملک کے مطابق پنجاب بھر میں 10 اپریل کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، لاہور میں یہ ریلی دوپہر ایک بجے جی پی او چوک سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی تک جائے گی۔

علی امین گنڈاپور وزیراعلی ہیں، انکے رابطے ہر سطح پر ہوتے ہیں، شیخ وقاص اکرم

عالیہ حمزہ نے کہا کہ یہ ریلی بانی پی ٹی آئی کو ناجائزطور پرجیل میں رکھنے کے خلاف نکالی جا رہی ہے انکے مطابق بانی کو دو سال سے بے بنیاد مقدمات میں قید رکھا گیا ہے اورعدالتی نظام سے انصاف نہ ملنے پراب عوام کو سڑکوں پرنکلنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے جلسوں سے خوفزدہ ہے اور بانی پی ٹی آئی کی تصویر تک سے ڈرتی ہے اب ہر یونین کونسل کی سطح پر اجتماعات اور سیاسی سرگرمیاں کی جائیں گی۔

پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرے گی اورعوام کو موجودہ حالات سے آگاہ رکھنے کے لیے ہر ممکن فورم استعمال کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More