تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا ، عاطف خان

ہم نیوز  |  Apr 06, 2025

پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران عاطف خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا میرے ساتھ اختلاف ہے تو ٹھیک ہے، اسد قیصر، شکیل خان سمیت سینئر رہنماؤں کیخلاف باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔

بانی پی ٹی آئی نے بھی درست بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا، جنید اکبر

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین کے پارٹی فنڈز کے دعوے کا علم نہیں، قیادت نے کہا ہے اندر کے معاملات سامنے نہ لائیں۔

عاطف خان نے پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک بننے نہیں جا رہا، پارٹی میں اختلاف ہوتا ہے لیکن بانی کی رہائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More