یوکرین جنگ بندی، ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی کی روسی صدر سے ملاقات

اردو نیوز  |  Apr 12, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی سٹیو وِٹکوف نے یوکرین کے حوالے سے امن معاہدے کے لیے سینٹ پیٹرزبرگ میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعے کو ہونے والی اس ملاقات میں مذاکرات سے قبل ٹی وی پر پوتن کو وِٹکوف کا استقبال کرتے دکھایا گیا۔

یہ مذاکرات ایسے وقت پر ہو رہے ہیں جب امریکہ اور روس کے درمیان یوکرین کے حوالے سے امن مذاکرات سے قبل جنگ بندی کچھ شرائط پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے تعطل کا شکار نظر آتی ہے۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ماسکو یوکرین امن معاہدے کو طول دیتا ہے تو وہ ان ممالک پر پابندیاں لگائیں گے جو ورس سے تیل خریدتے ہیں۔

جمعے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ’روس کو آگے بڑھنا ہوگا۔ بہت سے لوگ مر رہے ہیں، ایک خوفناک جنگ میں ہفتے میں ہزاروں، ایسی جنگ جو نہیں ہونی چاہیے تھی، اگر میں صدر ہوتا تو یہ کبھی نہ ہوتی۔‘

پوتن نے کہا ہے کہ وہ اصولی طور پر مکمل جنگ بندی کے لیے تیار ہیں، لیکن یہ بھی کہا کہ بہت سی اہم شرائط پر اتفاق ہونا باقی ہے کہ اور جنگ کی وجہ پر بات ہونا بھی باقی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل نہیں ہونا چاہیے، اس کی فوج کی تعداد کم ہونی چاہیے اور یوکرین کے چار علاقوں پر روس کا کنٹرول ہونا چاہیے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More