بالی ووڈ سے متعلق رندیپ ہودا کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

سچ ٹی وی  |  Apr 14, 2025

نامور بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا نے ہندی فلم انڈسٹری کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ مجھ سے خطرہ محسوس کرتا ہے۔

بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا نہ صرف ہندی سنیما میں اپنی جاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں بلکہ انہوں نے ہالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

جو اور انتھونی روسو کی فلم ایکسٹریکشن میں کام کرنے کے بعد رندیپ کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا، مگر حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس فلم میں ان کے بھرپور کردار کے باوجود بالی ووڈ کی طرف سے کوئی پذیرائی نہیں ملی۔

رندیپ کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے فلم ایکسٹریکشن میں کام کیا، تو عام لوگوں نے میری اداکاری کو بہت سراہا، خاص طور پر ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں۔ تیلگو فلم سازوں اور ایکشن ڈائریکٹرز نے مجھ سے پوچھا کہ ہم نے وہ ایکشن کیسے کیا؟ ان کے اندر عزت کا جذبہ تھا لیکن بالی ووڈ میں اس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’ہالی ووڈ کی چھوٹی سی فلم میں کسی کا معمولی کردار بھی ہو تو پوری مہم چلتی ہے، لوگ مبارکباد دیتے ہیں لیکن میرے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوا۔‘ رندیپ ہودا نے تسلیم کیا کہ ’میری پی آر کمزور ہے، مجھے لگتا ہے کچھ لوگ مجھ سے خطرہ محسوس کرتے ہیں۔

مجھے فلم انڈسٹری سے کبھی کسی کردار پر کوئی ایوارڈ یا تعریف نہیں ملی اور اب مجھے اس کی ضرورت بھی نہیں۔‘ انکا کہنا تھا کہ میں اپنا کام ایمانداری سے کر رہا ہوں، کسی سے مقابلہ نہیں۔ میں خود کو سراہتا ہوں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More