عمر کی تصدیق کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا فیصلہ

سچ ٹی وی  |  Apr 22, 2025

میٹا نے انسٹاگرام کے صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اے آئی ٹول صارف کی حقیقی عمر کا تعین کرے گا، چاہے وہ اسے غلط ہی کیوں نہ بتائے۔

اگر صارف اپنی عمر کے بارے میں غلط بتائے گا تو اے آئی ٹیکنالوجی حقیقی عمر کا تعین کرکے 18 سال سے کم عمر افراد کو خودکار طور پر ٹین (teen) اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کردے گی۔

میٹا کی جانب سے ٹین اکاؤنٹس کو ستمبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اگر شک ہوا کہ کوئی اکاؤنٹ کم عمر صارف کا ہے تو عمر کی فوری تصدیق کی جائے گی اور اکاؤنٹ کو پابندیوں والی سیٹنگز میں منتقل کر دیا جائے گا۔

میٹا نے تسلیم کیا کہ سسٹم غلطیاں کرسکتا ہے اور صارفین ضرورت پڑنے پر سیٹنگز کو پھر ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ ہم کچھ عرصے سے عمر کی تصدیق کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہے ہیں مگر اب اس میں بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔

ایسا کوئی طریقہ کار نہیں تھا جس سے کمپنی کو معلوم ہوسکے کہ اس سروس کو استعمال کرنے والے کی حقیقی عمر کیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ میٹا کی جانب سے اے آئی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق آن لائن لوگوں کی اصل عمر کو جاننا ایک بڑا چیلنج ہے، ہم نوجوانوں کے تحفظ اور ان کی عمر کے مطابق بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔

اس فیچر کی آزمائش سب سے پہلے امریکا میں کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More