’یہ سائبر حملہ نہیں‘: سپین اور پرتگال میں کئی گھنٹے تک بجلی منقطع رہنے کا معمہ

بی بی سی اردو  |  Apr 29, 2025

Getty Imagesبجلی کی فراہمی بحال ہونے کے باوجود لوگوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

سپین اور پرتگال میں پیر کو بجلی کے بریک ڈاؤن کے نتیجے میں روزمرہ زندگی پوری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی۔ ان ملکوں میں ایک عجب منظر تھا جب ٹرینیں بیچ راستے میں رُک گئیں، ٹریفک سگنلز بند ہو گئے، سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اور حتیٰ کہ موبائل فون نیٹ ورک نے بھی کام کرنا بند کر دیا۔

بجلی کے اس بریک ڈاون کے بعد سپین میں قومی سطح پر ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا جبکہ منگل کے روز بھی ملک کے بیشتر حصوں میں تعلیمی اداروں سمیت متعدد اہم سرگرمیاں بند رہیں۔

اب اگرچہ سپین اور پرتگال میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے مگر لوگوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دونوں ملکوں کے حکام نے کہا ہے کہ توانائی کے حالیہ بحران کا کسی سائبر حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پرتگالی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ 'اس مرحلے تک ہمارے پاس سائبر حملے یا کسی دشمن کے اقدام سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔'

ان کا کہنا تھا کہ بظاہر سپین میں پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں کوئی مسئلہ آیا تھا۔ ادھر سپین کی پاور کمپنی نے بھی یہی موقف اختیار کیا ہے۔

Getty Images’پہلے لائٹس اور ٹی وی بند ہوئے پھر ٹرین رُک گئی‘

سوموار کے روز پیٹر ہیوز بذریعہ ٹرین سپین کے دارالحکومت میڈرڈ جا رہے تھے جب انھوں نے محسوس کیا کہ ان کی ٹرین کی رفتار دھیمی ہو رہی ہے۔

اس کے بعد ٹی وی مانیٹر بند ہوا پھر لائیں۔ کچھ دیر کے لیے ایمرجنسی لائٹیں جلی لیکن پھر وہ بھی بجھ گئیں۔

خوش قسمتی سے میڈرڈ سے 200 کلو میٹر کے فاصلے پر ٹرین میں پھنسے پیٹر کے پاس کھانا اور پانی تو تھا لیکن ٹوائلٹ کام نہیں کر رہے تھے۔

پیٹر ان لاکھوں افراد میں سے تھے جو بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث میٹرو، ٹرینز اور ٹریفک سگنلز کے بند ہونے کی وجہ سے راستے میں پھنس گئے تھے۔

کم کارڈیشیئن اور ’گرینڈپا ڈکیت‘: لاعلمی میں معروف شخصیت کو لوٹنے والے یونس جو فرار ہوتے ہوئے زیورات سڑک پر گرا گئےمودی کی کشمیر پالیسی پر اُٹھتے سوالات: پہلگام حملے کو حکومت اور سکیورٹی ایجنسیوں کی ناکامی کیوں کہا گیا؟انڈیا میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی: ’شاید مودی سرکار صرف ایک ہی طرف کا بیانیہ سننا چاہتی ہے‘پل پر پڑا جوتا، چیخیں اور ایک لاکٹ: پنجاب پولیس نے ’غیرت کے نام‘ پر ہونے والے قتل کا سراغ کیسے لگایا

جوناتھن ایمری ایک دوسری ٹرین میں سیول اور میڈرڈ کے درمیان سفر کر رہے تھے جب بجلی کے تعطل کی وجہ سے ان کی ٹرین بھی بند ہوگئے۔ ایک گھنٹے ٹرین میں بند رہنے کے بعد مسافروں نے بالآخر کوشش کر کے ٹرین کے دروازے کھولے۔

تب ہی آس پاس گاؤں کے لوگ مدد کے لیے آنا شروع ہوگئے جو اپنے ساتھ کھانا، پانی اور فروٹ لائے۔ ایمری نے بتایا کہ کوئی بھی شخص کسی چیز کے پیسے نہیں لے رہا تھا۔

Getty Images

ٹرینوں کی منسوخی کے باعث کئی افراد کو سوموار کی رات سٹیشنوں پر ہی گزارنی پڑی۔

آریانی اپنے دو بچوں کے ساتھ بارسلونا سے میڈرڈ جانے کے لیے مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے بارسلونا پہنچی تھیں۔ تاہم انھیں رات سٹیشن پر ہی گزارنی پڑی۔

’ہمیں کتوں کی طرح فرش پر سونا پڑا تھا۔‘

کئی ہوائی اڈوں پر پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ بہت سی پروازیں منسوخ بھی ہوئیں۔ سپین اور پرتگال میں 500 سے قریب پروزیں منسوخ ہوئیں۔

میڈرڈ واپن ٹینس ٹورنامنٹ کے منتظمین نے سوموار کے روز کا ایونٹ بھی منسوخ کر دیا۔

لیکن سب سے زیادہ مشکلات ان افراد کو پیش آئیں جن کے نقدی نہیں تھی کیونکہ ڈیجیٹل پیمنٹ کام نہیں کر رہی تھی۔

EPAاس بریک ڈاؤن کی وجہ کیا تھی؟

سپین کے حکام کا کہنا ہے کہ 99.99 فیصد بجلی کی ترسیل بحال کر دی گئی ہے جبکہ دوسری طرف پر تگال میں گرڈ سٹیشن دوبارہ آن لائن ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

فی الحال بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پرتگال کے وزیرِ اعظم لوئس مونٹی نیگرو نے سائبر حملے کا امکان مسترد کر دیا ہے جبکہ سپین کے وزیرِ اعظم پیدرو سانچز نے درخواست کی کہ ایسی افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سپین اور پرتگال جیسے ترقی یافتہ ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن کیسے ہوا اور اس کی بحالی میں اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے۔

سپین کی پاور کمپنی نے کہا ہے کہ پیر کو بلیک آؤٹ سے عین قبل ایک سیکنڈ کے فاصلے سے دو مقامات پر بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی تھی۔ ایسا جنوب مغربی سپین میں ہوا جہاں شمسی توانائی پیدا کی جاتی ہے۔

پاور کمپنی کے آپریشن سروسز کے سربراہ نے کہا کہ 'ایسے کوئی شواہد نہیں کہ یہ انسانی غلطی ہے۔'

سپین کے وزیر اعظم نے مستقبل میں بجلی کی ترسیل میں ایسی خلل روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔ جبکہ پرتگال کے وزیر اعظم نے یورپی یونین کی ایجنسی تشکیل دینے کی درخواست کی ہے تاکہ آزادانہ آڈٹ ہو سکے۔

سات ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی ماریہ کو انڈیا چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر تھے لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے‘پل پر پڑا جوتا، چیخیں اور ایک لاکٹ: پنجاب پولیس نے ’غیرت کے نام‘ پر ہونے والے قتل کا سراغ کیسے لگایاکم کارڈیشیئن اور ’گرینڈپا ڈکیت‘: لاعلمی میں معروف شخصیت کو لوٹنے والے یونس جو فرار ہوتے ہوئے زیورات سڑک پر گرا گئےمودی کی کشمیر پالیسی پر اُٹھتے سوالات: پہلگام حملے کو حکومت اور سکیورٹی ایجنسیوں کی ناکامی کیوں کہا گیا؟انڈیا میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی: ’شاید مودی سرکار صرف ایک ہی طرف کا بیانیہ سننا چاہتی ہے‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More