عید کی نماز سے متعلق نئی ہدایات کیا ہیں؟

سچ ٹی وی  |  Jun 02, 2025

سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور نے جامع مساجد اورعیدگاہوں میں عیدالاضحی کی نماز کے انعقاد کے ایک جامع منصوبے کی منظوری دی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وزارت کی جانب سے نمازعید ام القری کیلنڈر کے مطابق سورج طلوع ہونے کے 15 منٹ بعد ادا کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق تمام جامع مساجد اور عید گاہوں میں نماز کا اہتمام کرنے کے لیے کہا گیا ہے ماسوائے ان مساجد کے جو عید گاہ کے قریب واقع ہیں اور جہاں لوگ عید کی نماز کے لیے نہیں جاتے۔

وزارت کی جانب سے میٹنٹینس کمپنیوں کو عید کی نماز کے لیے تمام انتظامات اورضروری خدمات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مملکت میں بدھ 28 مئی کو یکم ذوالحجہ تھی۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات 5 جون 2025 کو ہوگا۔ عیدالاضحی جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں حکام کا کہنا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 13 لاکھ 30 ہزار 845 عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حج 2025 کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے فضائی، بری اور بحری ذرائع سے عازمین کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق جمعرات دو ذو الحجہ تک زمینی راستے سے 64 ہزار883، بحری ذریعے سے 5 ہزار 88 جبکہ فضائی ذریعے سے 12 لاکھ 60 ہزار 874 عازمین مملکت پہنچ چکے ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ نے فضائی، بری اور بحری پورٹس پر حجام کرام کے داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملک کے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے امیگریشن ہالز میں کوالیفائیڈ عملہ اور جدید تیکنیکی ڈیوائسز نصب کی گئی ہیں۔

سعودی ریلوے ’سار‘ کی جانب سے گزشتہ برس کے مقابلے میں حج 2025 کے لیے نشستوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More