کراچی کے مشہور مال میں آگ بھڑک اٹھی۔۔ کتنا نقصان ہوا؟ ویڈیو مناظر

ہماری ویب  |  Jun 18, 2025

کراچی کی راشد منہاس روڈ پر واقع ایک بڑے شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق شعلے مال کی تیسری منزل پر قائم سیکیورٹی کنٹرول روم سے بلند ہوئے، جنہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر فلورز اور متعدد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ صورت حال سنگین نہ سہی مگر تشویشناک ضرور تھی، جس کے پیش نظر قریبی رہائشی عمارت سے لوگ باہر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور تمام افراد محفوظ رہے۔

@subhansiddiqui116

Millennium Mall Gulistan e jauhar 5 :30 am

♬ original sound - Subhan Siddiqui

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ علاقے کو سیل کر کے مزید نقصان سے بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More