نیشنز کپ: پاکستان نے فرانس کو ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

سچ ٹی وی  |  Jun 20, 2025

پاکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں فرانس کو شکست دیکر نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل میں مقررہ وقت میں پاکستان اور فرانس کا مقابلہ 3-3 سے برابر رہا۔ پاکستان نے دو صفر کے خسارے سے شاندار کم بیک کیا اور تیسرے کوارٹر میں 3 گول کیے۔

پاکستان اور فرانس کے سیمی فائنل پینالٹی شوٹ آؤٹس پر چلا گیا اور پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نےفرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 2-3 کے اسکور سے ہرادیا۔  پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان نے تین، فرانس نے دو گول اسکور کیے اور یوں پاکستان نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More