خیبرپختونخوا : بیٹنی آئل فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن اڑا دی گئی

ہماری ویب  |  Jul 16, 2025

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بیٹنی آئل فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی۔ لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں وانڈا امیر کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں بیٹنی آئل فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن اڑا دی گئی۔

دھماکے کے بعد علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا، ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑا دیا، یاد رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران گیس پائپ لائن کو تیسری مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More