نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے

ہماری ویب  |  Jul 25, 2025

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سرکاری دورے پر واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔ امریکی دارالحکومت پہنچنے پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ آج امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اپنے دورہ امریکہ کے دوران اسحاق ڈار معروف امریکی تھنک ٹینک ’’دی اٹلانٹک کونسل‘‘ سے بھی خطاب کریں گے جہاں وہ پاکستان کے علاقائی و عالمی امور سے متعلق مؤقف اور پاک-امریکا مستقبل کے تعلقات پر روشنی ڈالیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More