چائنا پورٹ پر جوڑے کے قتل کے خلاف مسیحیوں کا پریس کلب پر احتجاج

ہماری ویب  |  Aug 03, 2025

نیشنل کرسچن پارٹی کے زیر اہتمام چائنا پورٹ پر جوڑے کے قتل اور وائی ایم سی اے ہاسٹل پر قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

کراچی پریس کلب پر کیے گئے احتجاجی مظاہرےمیں مسیحی عوام نے بھرپور شرکت کی، مظاہرین نے احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں مبینہ طور پر الیکشن کمیشن کراچی کی جانب سے وائی ایم سی اے کے ہاسٹل پر قبضہ کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین گوجرانوالہ سے آئے ہوئےجوڑے کے چائنا پورٹ کلفٹن پر قتل کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔

مظاہرین سے پارٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کو پھانسی دینے اور وائی ایم سی اے ہاسٹل کو الیکشن کمیشن سے آزاد کرنے کا مطالبہ کیا۔

نیشنل کرسچن پارٹی کے سربراہ شبیر شفقت نے مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ حکومت سندھ مظلوموں کی مدد کرے، جوڑے کو قتل کرنے والے تمام قاتلوں کو گرفتار کرے، ساجد مسیح کے والدین کو تحفظ و انصاف دے اور مالی مدد کرے، مقتولہ ثناء آصف کی تدفین ریاست خود کرے، اس کی لاش ورثا کے حوالے نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے وائی ایم سی اے ہاسٹل پر قبضہ ہے جبکہ گراؤنڈ میں آرٹلری میدان پولیس پکڑی گئی گاڑیاں کھڑی کررہی ہے جو ظلم اور ناانصافی ہے، بعدازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More