ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر ٹیرف 50 فیصد کردیا، بنیوں کی چیخیں نکل گئیں

ہماری ویب  |  Aug 06, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر ٹیرف بڑھا کر 50 فیصد کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت روس سے بلاواسطہ اور بالواسطہ تیل درآمد کررہا ہے، بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنا مناسب اور ضروری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ بھارت پر آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید ٹیرف لگایا جائے گا، امریکی صدر نے اپنے پیغام میں واضح کیا تھا کہ بھارت کے موجودہ 25 فیصد ٹیرف میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت اچھا تجارتی پارٹنر نہیں، روس سے تیل خریداری جاری رکھ کر بھارت یوکرین میں جنگی مشین کو ایندھن فراہم کررہا ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے پر بھارت پر عائد ٹیرف مزید بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کو کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی فوج کے ہاتھوں کتنے لوگ مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More