ہماری ویب | Aug 27, 2025
ایران کےجنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 13 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں ایرانشہر، خاش اور سراوان کے علاقوں میں کی گئیں۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد چند روز قبل ایرانشہر میں پولیس پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے جس میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق اسرائیل سے تھا اور عسکریت پسند اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے تربیت یافتہ تھے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More