جاپان میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، ہائی الرٹ جاری

ہماری ویب  |  Sep 06, 2025

جاپان کے جنوب مغربی علاقوں کو سمندری طوفان پیپاہ نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں متعدد حادثات پیش آئے اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق طوفان سب سے پہلے کوچی سے ٹکرایا جس کے بعد شدید بارشیں اور تیز ہوائیں شروع ہو گئیں۔ طوفان کے باعث شیزوکا میں مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں اور کئی گاڑیاں اُلٹ گئیں جبکہ مختلف حادثات میں 24 افراد زخمی اور 220 عمارتیں متاثر ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق طوفان پیپاہ اب دارالحکومت ٹوکیو کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکام نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

علاوہ ازیں واکایاما میں بھی طوفان کے باعث شدید بارشیں شروع ہو گئی ہیں جس سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔طوفان کی شدت کے باعث ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کو الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More