خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 35 دہشت گرد ہلاک، 12 جوان شہید

ہماری ویب  |  Sep 13, 2025

خیبر پختونخوا میں 10 سے 13 ستمبر کے دوران سکیورٹی فورسز کے دو بڑے آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے کے 35 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 12 جوان مادر وطن پر قربان ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں مزید 13 دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا۔ کارروائیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک دہشت گرد متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ انٹیلی جنس رپورٹس میں افغان شہریوں کی دہشتگرد کارروائیوں میں براہ راست شمولیت کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال تشویش کا باعث ہے ۔پاکستان نے توقع ظاہر کی ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔

فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر سپوتوں کی قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے فورسز پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More