مستقبل کے سسر اور داماد کے درمیان اسنوکر مقابلہ

اُردو وائر  |  Jun 21, 2022

سابق کرکٹر شاہد آفریدی بھی اسلام آباد کے حسین موسم کے دیوانے ہوگئے۔

شاہد آفریدی نے فاسٹ باولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف کے ساتھ بھیگے بھیگے موسم کوانجوائے کیا، کہتے ہیں پاکستان میں اچھا موسم اور خوبصورت مناظر ایک نعمت ہے۔

شاہد آفریدی نے حسین موسم میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان 2 ٹاپ کلاس فاسٹ باؤلرز کے ساتھ خوبصورت موسم میں لطف اندوز ہو رہا ہوں، باہر جائیں، لطف اٹھائیں اور اپنی تصاویر شیئر کریں، خوبصورت پاکستان اور خوبصورت اسلام آباد۔ شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ سنوکر کھیلنے کی تصویر بھی شیئرکی، جبکہ شاہین آفریدی نے لالہ کی شاٹ کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شئیر کی۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More