جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو لاہور کے نجی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

اُردو وائر  |  Jul 03, 2022

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان طبیعت کی ناسازی کے باعث لاہور کے اسپتال میں داخل ہوگئے، وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی عیادت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے نجی اسپتال میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن کے نجی اسپتال میں مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی، گلدستہ پیش کیا اور جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مولانا فضل الرحمان کا بہترین علاج یقینی بنائیں۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو لبلبے کا عارضہ ہے، ٹیسٹ رپورٹ آنے پر ڈاکٹرز ان کا مزید علاج تجویز کریں گے، اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد وہ حج پر جائیں گے

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More