آج کا استاد اپنی عزت کیوں کھو رہا ہے؟ وجوہات جانیے

اُردو وائر  |  Jul 20, 2022

 ماں نے پوچھا، بیٹا آپ کا اتنا موڈ کیوں

خراب ہے ؟ بیٹا کہتا ہے، ماما میری ٹیچر نے مجھے آج کلاس سے بلاوجہ نکال دیا میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا تھا۔ ماں غصے میں بولی آج کے ٹیچرز کو بس آسانیاں چاہئیں۔ کوئی گورنمنٹ اسکول تھوڑی ہے کہ ٹیچر جو چاہے سلوک کرے اتنی فیسیں کس بات کی لے رہے ہیں۔ کل ہی تمھارے پرنسپل سے بات کرتی ہوں ۔ بیٹا دوسرے دن، میم آپ مجھ سے اس طرح بات نہیں کر سکتیں میرے والدین آج پرنسپل سے ملیں گے ۔ یہ آجکل کے شاگردوں کی دھمکیاں ہیں جنھیں

آج کا استاد برداشت کر رہا ہوتا ہے۔ بالخصوص پرائیوٹ اسکول کے اساتذہ ک شاگردوں کی نازک مزاجی کو سہنا پڑتا ہے کیونکہ اسکول بچوں سے فیس کی مد میں ایک بھاری رقم وصول کرتے ہیں اور اور وہ کسی صورت ان شاگردوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتے۔ ان سب میں قربانی کا بکرا استاد کو بنایا جاتا ہے

ان حالات کے زیر اثر اخلاقی اقدار تو کہیں کھو گئی ہیں ۔ ایک زمانہ تھا استاد کو انتہائی عزت و اکرام سے دیکھا جاتا تھا نہ صرف شاگرد بلکہ ان کے والدین بھی استاد کی بے حد عزت کرتے تھے۔ بچہ ماں باپ کی بات نہیں مانتا تھا تو اس کو استاد کی دھمکی دی جاتی تھی کہ اس کی شکایت اس کے استاد سے کر دی جائے گی۔ لیکن آج کا استاد تو اتنا مضبوط نہیں ہے۔ اوپر بیان کی گئی وجہ بے شک ہے لیکن ان حالات کے باوجود اور کونسی وجوہات ہیں؟

اساتذہ متعدد وجوہات کی بناء پر کسی بھی معاشرے کا ایک انتہائی اہم پہلو ہوتے ہیں اور معاشرے میں ان کا کردار اہم اور قابل قدر ہوتا ہے۔ اساتذہ بچوں کی زندگی میں ان کی نشوونما کے ابتدائی سالوں میں ایک غیر معمولی کردار ادا کرتے ہیں اور اساتذہ کی اہمیت ایک ایسی چیز ہے جس کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ وہ اپنے طلباء کو اپنے ملک کے ذمہ دار شہریوں میں ڈھالنے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More