بھارتی کرکٹ بورڈ کا دوغلا پن سامنے آگیا.

ہماری ویب  |  Dec 10, 2015

ممبئی: چند روز قبل تک پاک بھارت سیریز کی حمایت کرنے والے اور اپنی حکومت پر سیریز کے انعقاد کیلئے زور دینے والےبھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر ایک بار پھر ہرزہ سرائی پر اتر آئے۔ انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ذاتی طور میرا خیال ہے کہ سرحدوں پر لاشیں گررہی ہوں تو باہمی کرکٹ نہیں کھیلی جا سکتی، البتہ بھارتی کرکٹ بورڈ ایک تنظیم اورعالمی سطح پر معاہدوں کا پاسس رکھنا ہماری مجبوری ہے، سیاستدان ہونے کیساتھ میں بورڈ کا سیکریٹری بھی ہوں۔ دراصل حکومتی اجازت کے بغیر سابق ہم منصب سنجے پٹیل نے پی سی بی کیساتھ جس ایم او یو پر دستخط کیے وہ گلے کی ہڈی بن گیا، ہمیں پاکستان ہی نہیں آئی سی سی کے ہر فل ممبر کیساتھ طے پانے والے ایگریمنٹ کے مطابق چلنا ہوتا ہے، خواہ وہ کسی سال، ماہ، تاریخ، سیریز یا وینیو کے حوالے سے ہو، عوام سوشل میڈیا پر مجھ سے سیریز کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن میں بھارتیہ جنتا پارٹی یا اپنا ذاتی ایجنڈا بی سی سی آئی پر نہیں تھوپ سکتا، ایک تنظیم کے طور بھارتی بورڈ کوئی موقف اختیار کرے تو حکومت تک پہنچانا میرے فرائض میں شامل ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More