پاکستان کو شکست، جاپان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ اپنے نام کر لیا

اردو نیوز  |  Jul 14, 2025

جاپان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

چین میں جاری ایونٹ میں جاپان نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر فائنل میں کامیابی حاصل کی۔

فائنل کے دوسرے، تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں جاپان نے پاکستان کے خلاف ایک ایک گول سکور کیا جبکہ پاکستان کی ٹیم کوئی بھی گول سکور نہ کر سکی۔

اس سے قبل جمعے کو چین کے شہر ڈازھو میں کھیلے گئے ایونٹ کے سیمی فائنل میں ناقابل شکست پاکستان نے ملائشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا تین تین گول سے برابر رہے تھے۔

ملائشیا نے دو اور پاکستان نے ایک پنالٹی شوٹ ضائع کیں۔

یاد رہے کہ بدھ کو چین کے شہر ڈازھو کے نیشنل ہاکی ٹریننگ سینٹر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More