کراچی میٹرک بورڈ: ضمنی امتحانات کی مارک شیٹس جاری

ہماری ویب  |  Jan 20, 2016


کراچی (نیٹ نیوز) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2015سائنس اور جنرل ریگولر وپرائیویٹ کی مارک شیٹس جاری کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کے مطابق ریگولر طلبہ کی مارک شیٹس ان کی درسگاہوں کو متعلقہ شیڈول کے مطابق جاری کر دی جائیں گی اور طلبا و طالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی مارک شیٹس حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ مندرجہ ذیل تاریخوں کو میٹرک بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے صبح9:30بجے سے شام 5بجے تک مارک شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ 20 جنوری کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد ،جمشید ٹائون، گلشن اقبال، جمعرات 21جنوری کو شاہ فیصل کالونی، ملیر، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی، صدر، جمعہ 22 جنوری کو بلدیہ، سائٹ، اورنگی، گڈاپ ، لیاری،کیماڑی سے حاصل کی جا سکتی ہیں جبکہ پرائیویٹ طلبا وطالبات کی مارک شیٹس ان کے رہائشی پتوںپر ارسال کر دی گئی ہیںنہ ملنے کی صورت میں بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔دریں اثناء ضمنی امتحانات 2015کے پرچوںمیں رہ جانے والے طلباء وطالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اسکروٹنی فارمزنیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل بینک اوریونائیٹڈ بینک کی بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کر کے 22فروری 2016تک جمع کروا سکتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More